بیک ٹو ولیج دوم :خطہ پیر پنچال میں زمینی سطح پر عوام ناراض

0
0

،راجوری کی مختلف پنچایتوں نے کیا بیک ٹو ولیج کا بائیکاٹ
بیک ٹو ولیج ایک ڈراما کیونکہ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ 370ڈیولپمنٹ میں رکاوٹ تھی تو اب کریں ڈیولپمنٹ : سرپنچ محمد شوکت
عمرارشدملک
راجوری : خطہ پیر پنچال کے راجوری اور پونچھ میں زمینی سطح پر عام لوگوں سمیت مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں اور بلاک چیرمنوں نے بھی بیک ٹو ولیج دوم پروگرام سے ناراضگی ظاہر کی اور راجوری پونچھ میں کافی پنچایتوں میں تو پروگرام کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کی ایک پنچایت لڑکوتی سمیت دیگر پنچایتوں کے سرپنچوں نے پریس کلب راجوری میں ایک پریس کانفرنس کر بیک ٹو ولیج دوم کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا جبکہ جموںکشمیر پنچایت کانفرنس اور دیگر مختلف پنچایتوں نے پہلے دن ہی بیک ٹو ولیج کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کو صرف وقت ضائع کرنا اور فنڈس کا غلط استعمال کرنا قرار دیا ہے۔اس موقع پر سرپنچ لڑکوتی (راجوری)ایڈوکیٹ شوکت علی نے پروگرام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بیک ٹو ولیج کے پہلے پروگرام میں تیار کی گئی ترقیاتی تجاویز پر کسی بھی طرح کا کوئی ٹھوس عمل نہیں کیا گیا جس کے بعد دوسرے مرحلہ منعقد کرنا صرف وقت ضائع کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہوا اور نہ ہی عوام کی فلاح کے لئے کوئی ٹھوس اقدام یا اسکیم کو شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 5ماہ قبل بیک ٹو ولیج کا پہلا مرحلہ منعقد ہوا تھا جس کے بعد ابھی تک کوئی ڈیولپمنٹ نہیں ہوئی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بیک ٹو ولیج تو ایک سرکاری ڈراما ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیر کے لفٹینٹ گورنر گریش چندرمرمونے کے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر 370جموں کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ تھی تو اب 4ماہ سے تو370بھی ہٹا ہوا ہے اور جموں کشمیر کو ریاست سے یوٹی میں تبدیل کردیا گیا ہے لیکن ابھی تک تو کسی بھی جگہ ترقیاتی کام شروع نہیں ہوئے اور غریب عوام آج بھی منریگا اور ایس بی ایم کی بقایا جات کا انتظار کررہے ہیں اور راجوری قصبہ کی سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ انسان تو انسان جانور بھی ان سڑکوں پر چلنے سے شرماتا ہے ۔ ایڈوکیٹ شوکت علی نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام صرف غریب اور ضرورت مند لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالنا ہے اس لئے میں بطور سرپنچ لڑکوتی (بلاک کوٹرنکہ)بیک ٹو ولیج کو بائیکاٹ کرتا ہوں اور تمام سرپنچوں سے بھی میر ی اپیل ہے کہ وہ بیک ٹو ولیج کا بائیکاٹ کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا