، حالات پر معمول پر ہیں سنگباری کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں /مرکزی وزیر داخلہ
سرینگر28 نومبر//یو پی آئی // مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں تعینات اضافی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالات پچھلے سالوں کے مقابلے میں رواں سال وادی کشمیر میں حالات معمول پر رہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جموںوکشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیاں دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کیا ہے کہ جموںوکشمیر میںاضافی اہلکاروں کو ہٹایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ اگست سے قبل امن و قانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کی خاطر اضافی اہلکاروں اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تاہم اب وادی میں حالات معمول پر ہیں لہذا اضافی اہلکاروں کو واپس بلایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے حالات پر نظر گزر رکھی جارہی ہے اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ سرحد پار سے دہشت گردی کو بڑھاوادیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وادی کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے پر تلا ہوا ہے تاہم پاکستان کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اُنہوںنے پھر سے پلوامہ جیسی حرکت کی تو اس کا سخت جواب ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ایجنسیاں دفعہ 370کے حوالے سے پروپگنڈا کر رہی ہے حالانکہ وادی کشمیر کے لوگوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا کر وادی کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں حالات دن بدن معمول پر آرہے ہیں اور لوگ بھی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شر پسند عناصر کی سرکوبی کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔