۔ انتظامیہ کے پاس اُن کے خلاف ٹھوس ثبوت وشواہد موجود ہیں
۔ انتظامیہ کے پاس اُن کے خلاف ٹھوس ثبوت وشواہد موجود ہیں جموں وکشمیر کے سیاستدانوں نے جموں ، دہلی ، دبئی ، امریکہ ، لندن اور فرانس میں رہائشی مکانات خرید لئے ہیں /سابق گورنر ستیہ پال ملک
سرینگر // کرپشن میں ملوث دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف عنقریب ہی کارروائی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے گوا کے گورنر نے کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے خلاف شکنجہ کس لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں بحیثیت گورنر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی اور کئی تاریخی فیصلے لئے جسے جموںوکشمیر کے لوگوں بہت کچھ ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کے سیاستدانوں نے سرینگر ، دہلی ، دبئی ، لندن یہاں تک کہ فرانس میں شاندار مکانات خرید ے ہیں جبکہ وہ کئی معروف ہوٹلوں اور کمپنیوں کے بھی شرکت دار ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق گوا میں ایک تقریب کے دوران جموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ بحیثیت جموںوکشمیر گورنر کے کئی اہم تاریخی فیصلے لئے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں کرپشن کی جڑیں کافی مضبوط ہیں تاہم اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔ ستیہ پال ملک کے مطابق جموںوکشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں اور بہت جلد اُن کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت گورنر کے میں نے دونوں کے خلاف فائل تیار کیں ہیں اور انتظامیہ کے پاس ٹھوس شواہد و ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں نے جموںوکشمیر کیلئے مختص رقومات کی بڑے پیمانے پر بندر بانٹ کی ہیں اور انہوںنے بیرونی ریاستوں اور بین الاقوامی ممالک میں رہائشی مکانات خرید لئے ہیں۔ ستیہ پال ملک نے کہاکہ پی ڈی پی اور این سی کا نام لئے بغیر کہا کہ دو خاندانی پارٹیوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کے پیٹ میں ہمیشہ چھرا گھونپ دیا ۔ اتنا کرپشن کیا کہ دہلی ، جموں ، دبئی ، فرانس اور لندن میں شاندار رہائشی سہولیات اُنہیں میسر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت جموںوکشمیر گورنر ہونے کے ناطے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کافی کام کیا جبکہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک روز میرے پاس کئی تعلیم یافتہ نوجوان آئے اور انہوںنے بتایا کہ جموںوکشمیر بینک میں اُن سب نے تحریری امتحان اچھے نمبرات سے پاس کیا پھر بھی اُنہیں ڈراپ کیا گیا۔ ستیہ ملک کے مطابق اُمیدواروں کی جانب سے سخت نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد فوری طورپر اُس وقت کے بینک چیرمین کو گورنر آفس طلب کیا اور اس ضمن میں بات کی۔ ستیہ پال ملک کے مطابق اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب سابق بینک چیرمین نے بتایا کہ 580افراد جنہوں نے بینک امتحان پاس ہی نہیں کیا اُنہیں چور دروازے سے بھرتی کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے ایم ایل اے ، ایم ایل سی ایز ، کارکنان اور اپنے نزدیکی رشتہ داروں کو تعینات کیا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اُس وقت کی وزیرا علیٰ کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق بینک چیرمین نے بتایا کہ انہوںنے وزیر اعلیٰ کے کہنے پر ہی سب کچھ کیا ہے۔ ستیہ پال ملک نے واضح کیا کہ عنقریب ہی دو سابق وزرائے اعلیٰ کو جیل کی ہوا کھلائی جائے گی کیونکہ اُن کے پاس سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف کرپشن کے حوالے ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔