واشنگٹن، 28 نومبر (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ پولیس کو بھیڑ پر کنٹرول کرنے والے ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی لگانے والے ایک بل پر دستخط کرکےمنظوری فراہم کر دی ۔وائٹ ہاؤس نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق صدر نے ’ہانگ حقوق انسانی اور جمہوریت ایکٹ -2019‘ نامی ایس -1838 اور ایس -2710 قانون پر دستخط کرکے اسے منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے مطابق ہانگ کانگ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے والے پولیس ہتھیاروں کی برآمد ات پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔
ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور ہانگ کانگ کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں اس کے باوجود اس بل پر دستخط کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور ہانگ کانگ جلد ہی باہمی اختلافات کو دور کرکے طویل مدتی امن قائم کریں گے۔
’ہانگ کانگ حقوق انسانی اور جمہوریت ایکٹ- 2019‘ میں ان افسران پر پابندی لگانے کا التزام ہے جو ہانگ کانگ میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملات میں شامل ہیں۔
قابل غور ہے کہ هانگ كانگ میں ہٹائے جا چکے حوالگی بل کو لے کر جون سے مسلسل ریلیاں ہو رہی ہیں۔ احتجاج کے دوران کئی بار مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔ چین ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کے لئے غیر ملکی مداخلت کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔