سدھارتھ-واشنگٹن کی شاندارگیندبازی سے تمل ناڈو کی جیت

0
0

سورت ،   (یواین آئی) اسپنروں منی مارم سدھارتھ (18 رن پر 4 وکٹ) اور واشنگٹن سندر (10 رن پر 3 وکٹ) کی زبردست گیندبازی کی بدولت تمل ناڈو نے جھارکھنڈ کو مشتاق علی ٹرافي ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپرلیگ گروپ بی میچ میں بدھ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔جھارکھنڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پوری طرح غلط ثابت ہوا اور ٹیم 18.1 اوور میں محض 85 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تمل ناڈو کے لیے شاہ رخ خان نے 24 رنز، واشنگٹن نے ناٹ آؤٹ 38 اور کپتان دنیش کارتک نے ناٹ آؤٹ 13 رنز کی اننگز سے ٹیم کو 13.5 اوور میں دو وکٹ پر 86 رنز بنا کر جیت دلا دی۔جھارکھنڈ کے لیے صرف تین بلے باز ہی دھائی کی اعداد و شمار میں پہنچ سکے جس میں سلامی بلے باز سوربھ تیواری نے سب سے زیادہ 24 رن بنائے ۔ سمت کمار نے 19 اور وویکانند تیواری نے 14 رن بنائے ۔تمل ناڈو کی جانب سے 20 سالہ واشنگٹن نے لسٹ اے کرکٹ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 10 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ سدھارتھ نے اپنی دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رن پر چار وکٹ لئے ۔ آر سائ کشور اور مروگن اشون کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔سپر لیگ گروپ بی میں تمل ناڈو اب چار میچوں میں 12 پوائنٹس حاصل کرکے چوٹی پرہے جبکہ کرناٹک چار میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا