بلرامپور: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے دیہات کوتوالی علاقے میں ذہنی طور سے معذورشخص نے چاقو سے اپنے معصوم بھتیجے کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی۔
ایس پی دیو رنجن ورما نے بدھ کو یہاں یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات وجے نگر باشندہ سندیپ یادو(22) اپنے سات ماہ کے بھتیجے آرین کو سوتے وقت گھر سے اٹھا لیا۔وہ بچے کو خالی پڑے مکان میں لے گیا اور چاقو سے اس کی گردن کاٹ کر قتل کردیا۔ معصوم کا قتل کرنے کے بعد اس نے خود کو بھی چاقو سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ کافی تلاش کرنے کے بعد اہل خانہ نے دونوں کی لاشیں مکان سے برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندیپ دماغی طور سے معذور ہے اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے