دہلی میں جھپٹا ماری کے 5307معاملات درج

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی) حکومت نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ موجودہ سال کے دوران دہلی میں پولیس نے جھپٹاماری کے 5307معاملات درج کئے ہیں اور ان کی جانچ چل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ متعلقہ التزامات کے تحت ایف آئی آر نہیں درج کرنے پر 18پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دہلی پولیس کو جرائم سے متعلق مناسب التزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ رواں سال میں اکتوبر 2019تک جھپٹاماری کے 5307معاملات درج کئے گئے ہیں۔اسی مدت کے دوران جھپٹاماری کے معاملات درج نہیں کرنے یا مناسب قوانین کے تحت معاملات نہیں درج کرنے کے سلسلہ میں شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ ان پر کارروائی کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مناسب دفعہ میں ایف آئی آر درج نہیں کرنے کے سلسلہ میں 14پولیس اہلکاروں کے خلاف وارننگ، ناراضگی، وضاحت، صلاح وغیرہ کی کارروائی کی گئی ہے اور چار پولیس اہلکاروں کی مذمت کی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا