نئی دہلی، (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع، سلامتی، توانائی اور قابل تجدید توانائی جیسے معاملوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کونسل کے قیام کے سمجھوتے کوپچھلی تاریخ سے منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی بدھ کو ہوئی میٹنگ میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کونسل کے قیام کے لئے 29 اکتوبر کو ہوئے معاہدے کو پاس کیا گیا ہے ۔اس معاہدے سے جنس،زمرے اور آمدنی کی تفریق کے بغیر سعودی عرب کے ساتھ بہتر معاشی اورتجارتی تعلقات سے ہندوستانی شہریوں کو فائدہ مل سکے گا۔ یہ دفاع، سلامتی، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، توانائی، سلامتی اور قابل تجدید توانائی جیسے اسٹریٹیجک شعبوں میں شراکت داری کے نئے راستے ہموار کرے گا۔دونوں ممالک اس شراکت داری کے تحت چل رہے منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کے لئے معمول کے مطابق رابطہ قائم کرسکیں گے ۔ اس سے نئے شعبوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی