دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بنکٹا علاقے میں بہار سرحد پر واقع ایک دیسی شراب کی دوکان کے سیلس مین کومنگل کی دیر رات موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ بہار سرحد پر واقع تالی مٹھیا میں رام پرویش رائے کی دیشی شراب کی دوکان پر ضلع گورکھپور کے بڑہل گنج علاقے کے گرام کرن باشندہ راجیش یادو سیلس مین کے طور پر کام کرتے تھے ۔ منگل کی دیر رات موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے کسی بات پر راجیش کو گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔ زخمی سیلس مین کو آنافانا میں اسپتال لایا گیا جہاں علی الصبح اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے