نئی دہلی، 2 (یواین آئی) اے ڈي ایم کے کے وائیکو اور دراوڑ مننتر کشگم (دراوڑ) کے ساتھ ہی انادروڈ کے ارکان نے جنوبی ہندوستان کے لئے چنئی میں سپریم کورٹ کی بنچ بنائے جانے کی بدھ کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران مسٹر وائیکو اور ڈی ایم کے کے پی ولسن نے ایوان میں یہ مطالبہ کیا جس کا انادرمک اور کانگریس کے ارکان نے بھی حمایت کی۔مسٹر وائیکو نے کہا کہ جنوبی ہندوستان کے لئے ہائی کورٹ کی بنچ چنئی میں قائم کی جانی چاہئے ۔ اس سے جنوبی ہندوستان کے غریبوں کو فوری انصاف مل سکے گا کیونکہ دہلی آنے جانے کے اخراجات اور وکلاء کی فیس ادائیگی میں لاچاری کی وجہ سے انصاف سے محروم رہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنچ بنائے جانے سے بڑی عدالت میں زیر التوا مقدمات میں بھی کمی آئے گی۔مسٹر ولسن نے کہا کہ لاء کمیشن کے ساتھ ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی بھی سپریم کورٹ کی بنچ بنائے جانے کی وکالت کر چکی ہے . اس کے پیش نظر چنئی میں اس عدالت کی بنچ بنائی جانی چاہئے ۔ اس سے جنوبی ہندوستان کے لوگوں کو دہلی تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گی