۔۔انٹر نیٹ خدمات کو فوری طور بحال کیا جائےآئی ٹی ، ای
۔سرینگر؍ :کے این ایس / پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) نے انٹر نیٹ کی مسلسل بند ش کے سبب آئی ٹی اور ای ۔کامرس سیکٹروں میں ہزاروں نوجوانوں کا روزگار متاثر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔پارٹی کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور وادی کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات بحال کئے جائیں ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان طاہر سعید نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ انٹر نیٹ کی مسلسل بندش کی وجہ سے ہزاروں انٹر پرینورز کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ،خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر مکمل طور تباہ ہوگیا ۔ان کا کہناتھا کہ کئی اسٹارٹپ اور دیگر کاروباری ادارے انٹر نیٹ کی دستیابی پر ہی انحصار کرتے ہیں جبکہ انٹر نیٹ عصر حاضر میں اہم ترین بنیادی ضرورت ہے ،جسے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔طاہر سعید نے کہا کہ طویل ترین انٹر نیٹ بندش کے سبب کئی اسٹارٹپ بند ہونے کی دھانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی پہلے ہی بند ہوچکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے اگر حکومت روزگار کے وسائل پیدا کرنے کا دعویٰ کررہی ہے،لیکن انٹر نیٹ کی مسلسل اور طویل ترین بندش سے یہ دعویٰ کیسے صحیح ثابت ہوسکتا ہے جبکہ تاجروں اور انٹر پرینورز کو پہلے ہی شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان طاہر سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیشتر نوجوان انٹر پروینورز نے اپنے اسٹارٹپ شروع کرنے کیلئے بینکوں سے بھاری قرضے لئے ہیں جبکہ گذشتہ4ماہ سے اُنہیں انٹر نیٹ کی بندش کے سبب شدید خسارے کا سامنا ہے ۔انہوں نے فوری طور پر انٹر نیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوجوان انٹر پرینورز کی باز آباد کاری کیلئے اُنہیں معقول معاوضہ دیا جائے ،جنہیں بھاری مالی خسارے کا سامنا ہے