بیک ٹو ولیج دوم کی مناسبت سے ضلع بارہمولہ میں ترقیاتی کاموں کی شروعات

0
0

بیک ٹوولیج پروگرام کی مناسبت سے آج تیسرے دن ضلع بارہمولہ میں کئی ترقیاتی کاموں کی شروعات کی گئی۔ سوپور کے سیلو گائوں میں سپیشل سیکریٹری پی ڈی ڈی حشمت علی یتو جنہیں اس گائوں کے لئے وزٹنگ آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا نے یہاں سب ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ۔انہوںنے کئی ڈرینوں اوررابطہ سڑکوںکا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔جب کہ سپیشل سیکریٹری نے ایک ذبح خانہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔جو کہ مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی۔ اس دوران سیلومیںہی ایک گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں پنچایت اور مقامی نمائندوں کے علاوہ سرکردہ شہریوں نے شرکت کی۔گرام سبھا کے دوران لوگوںنے کئی مطالبات کو اجاگر کیا اوران مطالبا ت کے حل کے لئے ترجیحی طور اقدامات کرنے کی مانگ کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزٹنگ آفیسر نے پروگرام کے اہداف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہورہی ہے۔جب کہ لوگو ںکو ان کے دہلیز پر ہی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے اقداما ت کئے جارہے ہیں۔انہوںنے پروگرام کے تحت بیک ٹو ولیج کے تحت تمام کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اُدھر بیک ٹو ولیج پروگرام دوم کے تحت ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے دلنہ علاقے کا دورہ کیا ۔جہاں انہوںنے علاقے کی مجموعی ترقی کے لئے کئی پروگراموں کی شروعات کی ۔اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر فائنانس اینڈ ٹریجریز جو کہ علاقے کے لئے وزٹنگ آفیسر کے طور تعینات ہیں کے علاوہ دیگر آفیسران اور مقامی وپنچایت نمائندے بھی تھے۔ دریں اثنأ علاقے میں ایک گرام سبھا کا بھی انعقاد کیاگیا جس دوران لوگوںنے کئی ترقیاتی ضرورتوںکو اجاگر کیا ۔ترقیاتی کمشنرنے لوگوںکو یقین دہانی کرائی کہ ان کی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کئے جائیںگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا