گاندربل موسمی ایڈوائزری کے پیش نظراے ڈی سی گاندربل نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں تیاریوںکاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایگزیکٹیو انجینئران آر اینڈ بی ،پی ایم جی ایس وائی اورپی ڈی ڈی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اے ڈی سی نے کنگن اور سونہ مرگ کے بالائی علاقوںمیں برف ہٹانے کے کام کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔جہاں آج بعد دوپہر سے ہی برفباری ہورہی ہے ۔ اس موقعہ پر ایگزیکٹیو انجینئران نے اے ڈی سی کو برف ہٹانے کے کام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا ہے۔ اس دوران اے ڈی سی نے معلقہ ہیڈ کواٹروں میںہی حاضر رہنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کی شکایات اورمعاملات کا فوری حل یقینی بن سکے۔