بیک ٹو ولیج پروگرام دوم کا تیسرا دِن

0
0

سری نگر ضلع میں افسروں نے لوگوں کو سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی تلقین کی

سری نگر/  سری نگرکے سات پنچایتی حلقو ں میں آج بیک ٹو ولیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ عملایا گیا۔ اس دوران افسروں نے نوگام ۔ اے ، نوگام ۔بی ، کھنموہ ۔ سی ، بالہامہ اے اور بی ، تھید۔ اے اور دارا ۔ بی پنچایت حلقوں کا دورہ کر کے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ نامزد افسروں نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران ہاتھ میں لئے گئے پروگراموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کئی عوامی درباروں کا انعقاد کر کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے تعلیم ، صحت ، پانی ، بجلی ، زراعت ، باغبانی ، تعمیرات عامہ ، ایم جی نریگا ، سوچھ بھارت مشن ، سڑک رابطوں اور دیگر شعبوں سے متعلق مسائل کو اُجاگر کیا۔ ایک حلقے میں دورہ کرنے والے افسر آفاق رسول گڑا نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت منظور کئے گئے 60فیصد کاموں کو عملایا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کاموں پر شد و مد سے جاری ہے۔ ایک اور دورہ کرنے والی آفیسر بینش وانی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ وہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سمیت دیگر فلاحی سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ منسلک محکموں کے افسران لوگوں کے مسائل پر مبنی رِپورٹ تیار کر کے ڈی سی آفس میں جمع کرائیں گے ۔ دورہ کرنے والے افسروں میں فلم پروڈکشن آفیسر ( ڈی آئی پی آر) آفاق رسول گڑا، انفارمیشن آفیسر بینش وانی ، پرائیویٹ سیکرٹری فائنانس لطیف احمد ، اکائونٹس آفیسر کوڈس سیکشن فائنانس محمد انصار زرگر ، اکائونٹس آفیسر فائنانس مشتاق احمد بٹ،جاوید احمد وانی ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر جے کے ایس ایس سی نور محمد وانی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا