دوسرے مرحلے کے دوران 402کاموں کا اِفتتاح کیا گیا
بارہمولہ/ حکومت کے عوامی رابطے کے فلیگ شپ پروگرام ’بیک ٹو وِلیج ’کی بدولت ضلع میں ترقیاتی کاموں کو بڑے پیمانے فروغ ملا اور لوگوں نے اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے جہاںنامزد افسران نے اپنی تفویض شدہ پنچایتوں میں مقامی لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کا ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 402 کاموں کی نشاندہی کی گئی جن کا مطالبہ لوگ عرصہ دراز سے کر رہے تھے اور اُمید ظاہر کی تھی کہ دوسرے مرحلے کے دوران ان کا اِفتتاح کیا جائے گا۔ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے دیہی پروفائل میں مکمل تبدیلی یقینی بنانے کے لئے ضلع اِنتظامیہ آنے والے دِنوں میں 500 سوئیل ہیلتھ کارڈ ، 300 اعلی کوالٹی انگور کے پودے ، نامیاتی گاؤں کے اسناد تقسیم کرے گی اور اس کے علاوہ فارم میکانیکیشن ، مشروم اور ایپیکلچر کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرے گی۔ محکمہ جنگلات اور سوشل فارسٹری کی خدمات کوعمل میں لاتے ہوئے انتظامیہ 5500 کانیفر اور 1000 براڈ لیوڈ پودے لگارہی ہے۔ سیب کی فصل کی خریداری کے لئے خصوصی مارکیٹ اِنٹرونشن پرائس سکیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ ضلع میں بیداری پیدا کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔ بنفشری اورنٹیڈ سکیموں کی 100 فیصد کوریج اور دیہی لوگوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے ، کم لاگت والے مکانات کی تعمیر کے لئے مستحقین میں منظوری خط ، سبسڈی ٹراؤٹ فش فارموں کے لئے منظوری کے خطوط اور 48 زرعی اجزأ کی تقسیم اور 50 بیج کٹس کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ مرحلے کے دوران کام شروع کیا جائے گا۔ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم سیکٹر میں مقامی ہنر مندوں کے کام کامظاہرہ کرنے کے لئے دیہی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے مختلف مقامات پر سٹال لگائے گئے ہیں۔ ضلع اِنتظامیہ نوجوانوں کی مشغولیت اور کھیلوں میں ان کی توانائی کو بروئے کارلانے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔ اس سلسلے میں 1047 کھیل کود کے کِٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کامیاب یونٹ ہولڈروںکے ذریعہ سیلف ایمپلائمنٹ مہم اوڑی ، ٹنگمرگ ، سوپور ، پٹن ، رفیع آباد اور بارہمولہ میں منعقد ہوگی ۔