علاقے کے دیرینہ مسائل کا حل نکالنے کی کوششیں جاری
پلوامہ/ ضلع پلوامہ کے 11بلاکوں سے تعلق رکھنے والے 61 گرام سبھائوں میں دوسرے مرحلے کے دوران نامزد افسروں نے لوگوں کے مطالبات اور مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ نامزد افسران جن میں ڈائریکٹر ررول ڈیولپمنٹ کشمیر قاضی سرور نے پنچایت حلقہ میج کا دورہ کیا اور عوامی اہمیت حامل کئی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے اس موقعہ پر کئی تکمیل شدہ کاموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں کھیل کود کے کِٹ تقسیم کئے۔ ڈی جی پلاننگ و ڈیولپمنٹ ایس بلال احمد نے پنچایت حلقہ کونہ بل کا دور ہ کیا۔ایڈیشنل کمشنر ٹیکسزیشن ڈیپارٹمنٹ منظور احمد بٹ نے پنچایت حلقہ کونہ بل کے دورے کے دوران کئی ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اسی طرح انڈر سیکرٹری فائنانس غلام دستگیر عالم نے پٹال باغ کا دورہ کیا ۔ناظم سیاحت نثار احمد وانی نے کاکا پورہ کے پوہو بلاک کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن جی ایم گنائی نے لیتر بلاک کے اچھن علاقے کا دورہ کیا اور جاب کارڈ تقسیم کئے۔