سرکاری اسکولوں میں طلباوطالبات کی گھٹتی تعداد،سکڑتااندراج

0
0

!تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کو کڑی محنت کرناہوگی: صابری والدین ،بچے اور اساتذہ کے اشتراک سے سکولوں میں بہتر کارکردگی ممکن:مقررین

ریاض ملک
منڈی ؍؍ سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم ہونے اور نجی اسکولوں میں طلباء کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔جس کو لیکر حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایاگیا اور منڈی زون کے مختلف اسکولوں میں اندراج مہم کے حوالے سے پروگراموں کا اہتمام کیا – اور تمام لوگوں کو اس دن کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی سب سے بہترین پروگرام گورنمنٹ مڈل سکول اڑائی حویلی میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اڑائی ملکاں محمد خرشید صابری کررہے تھے – پروگرام ہائیر سیکنڈری سکول کو چھوڑ کر تمام اسکولوں کے طلباء واساتذہ نے شرکت کی – اس کے علاوہ سرپنچ حویلی کے علاوہ والدین نے بھی پروگرام میں حصہ لیا – اس دوران ہیڈ ماسٹر مڈل سکول ٹھکراں ماسٹر محمد اکرم ٹھکر گورنمنٹ پرائیمری سکول کیراں سے ماسٹر سید مسرت حسین شاہ سماجی کارکن شکیل احمد پرے نے پروگرام کے حوالے سے اہم نصائیخ سے والدین اور طلباء کو مستفید کیا -پروگرام کی نظامت ماسٹر محمد دین کررہے تھے – مقررین نے کہا کہ اس وقت سرکاری اسکولوں میں بلخصوص اڑائی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا نظام بہت بہتر ہے- کیوں نکہ انہیں سرکاری اسکولوں سے پڑھ کر یہاں سے کچھ نوجوان کے اے ایس آفیسر تعینات ہوچکے ہیں -تب سرکاری اسکولوں میں طلباء  کے لئے اتنی سہولیات بھی نہیں تھیں اب کتابیں وردیاں وظائیف اور مڈل جماعت تک کھانے کا بھی مکمل طور بندوبست ہے- لیکن پھر بھی کچھ لوگ اپنے بچوں کو غیر سرکاری اسکولوں میں داخل کرواتے ہیں – اور اتناخرچہ کرنے کے باوجود بھی وہ اپنے بچوں کو ٹویشن پڑھانے سے نمبرات دلواتے ہیں -اس موقع پر انچارج ہیڈ ماسٹر محمد خورشید صابری نے کہا والدین اساتذہ اور طلباء کے بہم اشتراک سے ہی تعلیمی نظام میں بہتری آے گی – اس وقت محکمہ کی جانب سے بچوں کی تعداد مانگی جارہی ہے- لیکن ابھی ہمارے پاس بچوں کی تعداد بہت ہی کم پہنچی ہے- اوراساتذہ بھی تب ہی کچھ تعداد آگے دے سکیں گے جب ان کے پاس والدین اپنے بچوں کو مکمل طور بھیجیں گے- انہوں نے کہا ورثہ اطلاع سنٹر G. I. C کی جانب سے جو پروگرام کیا گیاوہ اس کا یہی پیغام ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ وقت پر انہیں وردی کتابیں فراہم کہ جاسکیں انہوں نے تمام اساتذہ پر زور دیاکہ وہ ہمت اور جذبہ سے اپنے اپ کو سامنے لائیں تعلیم میں دن بدن ترقی ہوگی – انہوں نے کہا کہ اس وقت ان  نجی اسکولوں میں  پڑھائی کم اور خرچے بڑھ گئے پیں اس لئے تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں اور اپنے بچوں کی مکمل طور دیکھ بال رکھیں اساتذہ کے ساتھ تال میل رکھیں سرکاری اسکولوں میں طلبائ￿  کے لئے دی جانے والی تمام تر سہولیات کا فائیدہ اٹھاتے ہوے بچوں کی تعلیم کو چار چاند لگائیں-پروگرام کی نظامت ماسٹر محمد دین کررہے تھے – اس موقع پر تمام اسکولوں کے اساتذہ موجود رہے -آخر میں مڈل سکول حویلی کے انچارج ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد شیخ نے تمام شرکاء پروگرام کا شکریہ اداکیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا