قاضی گنڈ کے تین بلاکوں میں 59کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍بی ٹو وی 2کے دوسرے دِن اننت ناگ ضلع میں نامزد افسروں نے کئی علاقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر B2V1 کے تحت ہاتھ میں لئے گئے 88کاموں میں 29کا اِفتتاح کیا گیا جبکہ مختلف بلاکوں میں 59کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔’بیک ٹو ولیج‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران آج مختلف بلاکوں کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا جن کا تعلق پانی، بجلی ، باغ مالکان کے لئے ریلیف ، کے سی سی قرضے ، باندھوں کی تعمیر ، پانی کی نکاسی ، آبپاشی ، زراعت ، باغبانی اور دیگر شعبوں سے تھا۔دورہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کے قیام سے متعلق معاملات غور کرنے کی خاطر اعلیٰ حکام کو بھیجے جائیں گے۔