لازوال ڈیسک
جموں؍؍ملک کا آئین کا اختیار کرنے اور آئین کے معمار کے رول کو اُجاگر کرنے کی خاطر آج ہائی کورٹ وِنگ جموں میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ آف جے اینڈ کے سنجے دھر نے تقریب کی کاررِوائی عمل میں لائی ۔اِس موقعہ پر ملک کے آئین کے مختلف پہلوئوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اِس آئین کی رو سے لوگوں کو کئی حقوق حاصل ہیں اور اُن کے کچھ فرائض بھی ہیں۔مقررین نے آئین کی خصوصیات سے شرکأ کو روشناس کرایا ۔ اِس کے علاوہ شرکأمیں آئینِ ہند کے پریمبل کی کاپیاں اور بنیادی فرائض سے متعلق مواد تقسیم کیا گیا ۔ علاوہ ازیں تقریب کے دوران جج صاحبان ، رجسٹری کے اَفسروں ، عملے اور دیگر شرکأ نے پریمبل بھی پڑھا۔