تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یاد میں قومی یوم قانون کے سلسلے میں ڈگری کالج پونچھ میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر تجیندر سنگھ نے صدارت کی واضع رہے کہ یہ دن ہر سال 26 نومبر کو آئین ہند کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے پروگرام کا آغاز کینڈل لائٹ جلا کر کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی بابر نے نظامت کے فرائض انجام دیے اس دوران ایک سیمینار کا مقابلہ بھی طلباء کے درمیان ہوا جس میں رکسانہ کوثر نے پہلی پوزیشن جمیل احمد نے دوسری جبکہ محمد عرفان نے تیسری پوزیشن لی کل گیارہ طلباء نے مقابلہ میں حصہ لیا پروفیسر گرداری لال شرما ریٹارڈ پرنسپل بطور مہمان خصوصی موجود رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئین ہند کی بلندی و وسعت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین دنیا کا سب سے مضبوط آئین ہے جو عوام کو تمام تر سہولیات و ان کے حقوق ان کے دروازے پر بہم پہنچاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بابائے آئین ڈاکٹر امبیڈکر کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔