بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے کا دوسرا دن

0
0

ضلع راجوری میں مختلف 100پنچایتوں میں گرام سبھائوں کا انعقاد
مختلف محکموں کے ساتھ ون سٹاپ سینٹر راجوری اور مہیلا شکتی کیندر نے بھی حصہ لیا
عمرارشدملک

راجوری : بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن بھی ضلع راجوری کی مختلف ایک سو پنچایتوں میں گرام سبھائوں کا آغاز ہوا جس میں نامزد آفیسران نے عوامی مسائل سننے اور فرنٹ لائن سرکاری ملازمین سے بھی بات چیت کی اور پنچایتوں کے کے مقامی لوگوں کو درپیش بنیادی پریشانیوں اور مشکلات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ۔اس دوران مختلف پنچایتوں میں گرام سبھائوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے اور خاص طور پر خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نامی تنظیم نے اس کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر آفیسران نے لوگوں کے مطالبات کا جائزہ لیا اور ان کی مانگوں کو قلمبند کیا ۔اس موقع پر موجود محاذ کے کارکنان نے اپنے محکموں کی مختلف فلاحی منصوبوں کے سلسلے میں عام لوگوں میں معلومات کو پھیلاتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان منصوبوں کے فوائد کو آگے بڑھا ئیںاور ان سے متعلق عوام کے سوالات کا جواب بھی دیں ۔ بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے میں نامزد آفیسران نے پنچایت گھروں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ساتھ میں زیر تعمیر کاموں کا بھی جائزہ لیا اور جو کام مکمل ہوئے تھے ان کا افتتاح بھی کیا ۔ وہیں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما اور مہیلا شکتی کیندر راجوری کی ضلع ویلفیر آفیسر آنعم مرزا نے بھی بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے میں مختلف پنچایتوں میں خواتین کو بیدار کرنے کے لئے انہیں خواتین کے حقوق سے آگاہ کیا ۔اسطرح ضلع راجوری میں کُل312پنچایتوں میں سے 100پنچایتوں میں بیک ٹو ولیج دوم کا دوسرا دن اختتام پزیر ہوا اور اس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر عہدے کے سینئر آفیسران خاص طور پر شامل ہوئے اور وہیں لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بیک ٹو ولیج کو کاغذوں تک محدود نہ رکھیں کیونکہ ماضی میں جب یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا تو بڑئے بڑئے خواب دیکھائے گے تھے اس لئے اس بار زمینی سطح پر کام کئے جائے تب جاکر بیک ٹو ولیج کامیاب تجربہ قرار دیا جاسکے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا