جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں تصادم

0
0

حزب المجاہدین سے وابستہ 2 مقامی جنگجو ہلاک
یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پچہ ہار دربگام میں پیر کی شام شروع ہونے والا مسلح تصادم منگل کی صبح دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پولیس کے مطابق مہلوک جنگجوئوں کی شناخت عرفان احمد شیخ اور عرفان احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے جو جنگجو تنظیم ‘حزب المجاہدین’ سے وابستہ تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے پچہ ہار دربگام میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے پیر کی شام مذکورہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین تصادم چھڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے جو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ اس دوران ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مہلوک جنگجوئوں کی شناخت عرفان احمد شیخ اور عرفان احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے جو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ریاستی پولیس نے پچہ ہار اور محلقہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تصادم کی جگہ پر نہ جائیں کیونکہ وہاں پٹھنے سے رہ گئے بارودی شل ہوسکتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا