نئی دہلی (یو این آئی) ٹکنالوجی کوبرق رفتار ترقی،فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے بے حد مفیدقرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فارڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے ڈائریکٹر(اکیڈمک) پروفیسر احرارحسین نے کہاکہ طلبہ کی سہولت اور سنٹر تک جلد رسائی کے لئے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈاوپن لرننگ کاویب پورٹل بہت جلد شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دور حاضر میں کالج اور یونیورسیٹیوں کو مختلف النوع چیلنجز کا سامنا ہے باالخصوص تعلیمی ریفارم کے پریشرسمیت فیس میں اضافہ جیسے اہم ایشو ز ہیں ایسے میں ٹکنالوجی کی شمولیت قدر غنیمت ہے ۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ ٹکنالوجی کی برق رفتار ترقی،فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے بے حد مفیدہے ۔پروفیسر حسین نے کہا کہ ملک کی تعلیمی ترقی بالخصوص ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میں بھی ٹکنالوجی نے اہم رول ادا کیا ہے ،ٹکنالوجی کے سبب ہی طلبا کے مابین سیلف لرننگ میٹیریل (مواد) بآسانی دستیاب ہیں،ٹکنالوجی کی مدد سے ہر طرح کی نصابی مواد بآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے آئی سی ٹی،سوشل نیٹ ورکنگ،موبائیل ٹکنالوجی،ویئریبل ٹکنالوجی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اوپن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیش سے تعلق کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈاوپن لرننگ کاویب پورٹل بہت جلد شروع ہوگا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر محترمہ پروفیسر نجمہ اخترصاحبہ بھی سنٹر فار ڈسٹنس میں ٹکنالوجی کو تقویت بخشنے کی جانب عمل پیرا ہیں ان کی ہدایت پر سنٹر فار دسٹنس اینڈ اوپن لرننگ ٹکنالوجی میں بھی بہتر کام کی جانب گامزن ہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کی جانب سے [؟]ایمرجنگ ٹکنالوجیز ان ہائر ایجوکیشن [؟]کے عنوان سے چوتھے لیکچر سیریز کا انعقادعمل میں آیا۔ سنٹرکے ڈائریکٹر(اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگاتارٹکنالوجی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،لہذا سنٹر فار ڈسٹنس بھی ٹکنالوجی کو فروغ اور تقویت بخشنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہاہے ،انہوں نے کہا کہ سنٹر میں بھی داخلہ و دیگر سہولیات میں ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیاجارہا ہے ۔ اس موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرنگ کے ،جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند کمار،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ ایم چشتی،ڈاکٹر چندر موہن سنگھ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر /اکیڈمک کو آرڈینیٹر فرحی مرغوب،ندا قبال، جنید خان،ثمینہ رضوی،عمرانہ پروین کے علاوہ،ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے میڈیا کمیٹی کے کنوینر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر /اکیڈمک کوآرڈینیٹر محمد احتشا م الحسن و دیگر نے شرکت کی