طوفانی تیزی سے شیئر بازار نئی بلندی پر

0
0

ممبئی، (یو این آئی) عالمی سطح پر چوطرفہ تیزی کے درمیان گھریلو سطح پر ٹیلی کوم، دھات اور ریلٹی جیسے گروپوں میں ہوئی زبرداست خریداری کی بدولت شیئر بازار میں طوفانی تیزی رہی اور اس دوران یہ نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ سینسیکس 530پوائنٹ اور نفٹی 165پوائنٹ کی چھلانگ میں کامیاب رہا۔بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 529.82پوائنٹ بڑھ کر 40889.23پوائنٹ کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح سے نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 164.60پوائنٹ بڑھ کر 12079پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زورنظر آیا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.17فیصد بڑھ کر 14910.95پوائنٹ پر اسمال کیپ 0.81فیصد بڑھ کر 13462.27پوائنٹ پر رہا۔بی ایس ای کے تمام گروپ بڑھت میں رہے جس میں ٹیلی کوم 6.78فیصد، دھات 3.34فیصد، ریلٹی 2.04فیصد، بیسک میٹریلس 2.02فیصد، آٹو 1.85فیصد، فائنانس 1.52فیصد، بینکنگ 1.57فیصد، ٹیک 1.36فیصد اور آئی ٹی 0.65فیصد شامل ہے ۔یو این آئی

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا