لکھنٔو، (یو این آئی) دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی فوج کی سخت کارروائی سے بوکھلائے پاکستانی فوجیوں کی گولی باری میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔لکھنٔو کی سماجی کارکن ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے اطلاع کے حق (آر ٹی آئی) کے ذریعہ ہندوستانی فوج سے سرحد پار سے ہوئی گولی باری کے اعداد و شمار یکجا کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ڈاکٹر ٹھاکر نے اتوار کے روز بتایا کہ اطلاع کے مطابق سال 2013 سے 2019 کے دوران پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سبب 70 ہندوستانی فوجی مہلک جنگ میں ہلاک ہوئے جبکہ 180 ہندوستانی فوجی غیر مہلک جنگ میں ہلاک ہوئے ۔ہندوستانی فوج کے پبلک انفارمیشن آفیسر کرنل جگدیش پرساد کی جانب سے دی گئیں اطلاعات کے مطابق مہلک جنگ میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد سال 2017 میں 23 اور سال 2018 میں 19 تھی جبکہ غیر مہلک جنگ میں سب سے ہلاکتوں کی تعداد سال 2018 میں 52 اور سال 2017 میں 47 تھی۔اس طرح سب سے زیادہ کل جنگی ہلاکتیں سال 2018 میں 71 اور 2017 میں 70 تھیں۔ ان کے مقابلے میں سال 2013 میں 15 اور سال 2014 میں صرف 2 ہندوستانی فوجی لڑائی میں ہلاک ہوئے تھے