وزیراعظم مودی نے اسکولوں سے فٹ انڈیا ہفتہ منانے کی اپیل کی

0
0

نئی دہلی،   (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں کے اسکول بورڈ اور اسکولوں انتظامیہ سے دسمبر میں ‘فٹ انڈیا’ ہفتہ منانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈر ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے فٹ انڈیا ہفتہ کی ایک قابل ستائش پہل کی ہے ۔ اس کے تحت اسکول ماہ دسمبر میں کبھی بھی فٹ انڈیا ہفتہ منا سکتے ہیں۔ اس میں فٹنس سے متعلق کئی طرح کے پروگراموں کے انعقاد کئے جانے ہیں۔ ان میں کوئز، مضمون نگاری، پینٹنگ، روایتی اور مقامی کھیل، یوگاآسن، رقص اور کھیل کود کے مقابلوں میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘‘فٹ انڈیا ہفتہ میں طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے استاد اور والدین بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ فٹ انڈیا کا مطلب صرف دماغی ورزش، کاغذی ورزش یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر یا موبائل پر فٹنس کا ایپ دیکھتے رہنا نہیں ہے ،بلکہ اس کا مطلب پسینہ بہانا ہے ۔ ہمیں اپنے کھانے کی عادتیں بدلنی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی’’۔وزیراعظم نے سبھی ریاستوں کے اسکول بورڈ اور اسکولوں انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر اسکول میں دسمبر میں فٹ انڈیا ہفتہ منایا جائے ۔ اس سے ہماری معمول کی زندگی میں فٹنس کی عادت شامل ہوگی۔ فٹ انڈیا تحریک میں فٹنس سے متعلق اسکولوں کی درجہ بندی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ اس رینکنگ کو حاصل کرنے والے سبھی اسکول ‘فٹ انڈیا لوگو’ اور فلیگ استعمال بھی کر پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فٹ انڈیا پورٹل پر جاکر اسکول خود کو فٹ قرار دے سکتے ہیں۔ فٹ انڈیا تھری اسٹار اور فٹ انڈیا فائیو اسٹار کی رینکنگ بھی دی جائے گی۔انہوں نے سبھی اسکولوں سے فٹ انڈیا رینکنگ میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ فٹ انڈیا ایک عوامی تحریک بنے اور اس سے لوگوں میں بیداری پیدا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا