سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں کیا میٹنگ کا اہتمام

0
0
ریاض ملک
منڈی//منڈی 24 نومبر 2019 بروز ایتوار بمقام ڈاک بنگلو منڈی میں سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب صدر سیول سوسائٹی اکبر علی انصاری نے کی اس میٹنگ میں تحصیل منڈی کے باشعور افراد اور زمداران نے شرکت کی جس میں ضلع انتظامیہ پونچھ اور تحصیل انتظامیہ منڈی کے اعلی عہدیداران اور دیگر ملازمین جو کہ ہر وقت غریب عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان ملازمین کی عوامی خدمات کو سراہا گیا۔ ضلع پونچھ کے اعلی افیسران جن میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو اڈیشنل ڈپٹی کمیشنر پونچھ شیراز ملک ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال تحصیلدار منڈی چوہدری جاوید اقبال چیرمین بلاک ڈولپمنٹ کونسل بلاک منڈی شمیم احمد گنائی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ کہ ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کے تمام عہدیداران نیک نیتی کے ساتھ عوام کا کام انجام دے رہے ہیں۔ مقررین نے اڈیشنل ڈپٹی کمیشنر پونچھ شیراز ملک جو کہ ایک ایماندار فرض شناس اور غریب پرور ہیں۔ مقررین نے ان کے تیئں اس بات کا بھی زکر کیا کہ شیراز ملک اپنے دفتر میں ہی غریب عوام کے فیصلے کرتے‌ہیں۔ اور برموقع ان کے مسائل کا حل بھی نکالتے ہیں۔ یہ ایک بہترین افیسر کی مثال ہے۔ نہایت شدید ترین سردی برفباری اور بارش کے موسم پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے گزارش کی گئی کہ اس سخت گڑی میں تیلِ خاکی رسوئی گیس اور راشن غریب عوام کو بروقت دیا جائے۔ ضلع انتظامیہ سے گزارش کی گئی کہ چنڈک سے منڈی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے۔ جس میں پیدل تو دور گاڑیوں میں چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ آئے دن جان لیوا گاڑیوں کے حادثات سڑک کی خرابی اور آور لوڈنگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ایس ایس پی پونچھ سے گزارش کی گئی کہ ٹریفک پولیس کو ہدایات دے تاکہ ان حادثات سے بچہ جاسکے۔ تحصیل کمپلکس منڈی میں مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ خزانہ و محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور دیگر محکمہ جات میں آفیسران کی کرسیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں۔ جس کی وجہ سے محکمہ جات کے کام متاثر ہوئے ہیں۔ حکامِ بالا بلخصوص لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے بھی گزارش کی گئی کہ ان اسامیوں کو فوراٌ پُر کیا جائے۔ منڈی پُل کا کام گزشتہ برس سے بند پڑا ہے اس کو جلد از جلد شرع کیا جائے تاکہ منڈی بازار جوکہ دفاعی راستہ بھی ہے۔ جس میں ہر روز گاڑیوں کا جام کئی گھنٹے لگ جاتا ہے جس سے دوکاندار اسکولی طالب علم ہسپتال کے مریض بری طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا جائے۔ میٹنگ میں مبشر حسین بانڈے سرپنچ منڈی بائلہ, ماسٹر اکبر علی انصاری, عبدل الاحد چک, عبدالحد بٹ, ماسٹر امیرالدین ہمدانی, گوہر علی خان, فاروق احمد, عبدالحق, شبیر حسین, اور دیگر زی شعور افراد نے شرکت کی میٹنگ خوش آئین ماحول میں اختتام پزیر ہوئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا