بارہ مولہ سے 14کلومیٹر کی دور ی واقع گائوں بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

شاہراہ انتہائی خستہ ، بجلی کا کئی نام و نشان نہیں، پانی کیلئے لوگ ترساں

سرینگر//یو پی آئی // بارہ مولہ سے 14کلومیٹر دور حاجی بل علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ حالیہ تباہ کن برفباری کے بعد گائوں رابط سڑکیں پوری طرح سے منقطع ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ شاہراہ پر جگہ جگہ گہرے کھڈ پیدا ہو گئے ہیں جس وجہ سے اب لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق حاجی بل بارہ مولہ کا علاقہ موجودہ سائنسی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد سے رابط سڑکیں پوری طرح سے منقطع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بارہ مولہ تک پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ سال 2002میں حاجی بل شاہراہ کی مرمت کا کام ہاتھ میں لیا گیا جس دوران اس شاہراہ پر میکڈم بھی بچھایا گیا تاہم سال 2010میں شاہراہ کو آر اینڈ بی کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اس شاہراہ کی مرمت ہی نہیں کی گئی ہے۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شاہراہ انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور اُس سفر کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ادھر گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ حاجی بل میں کئی چشمے سوکھ گئے ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پید ا ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ندی نالوں کا ناصاف پانی پینے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے ۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد سے حاجی بل کا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے بجلی کو بحال کرنے کے ضمن میں کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا