سوڑہ پُل تا بھٹیاں سڑک رابطہ خستہ حال

0
0

تارکول بچھانے کاکام کون سی صدی میں ممکن ہوگا کہنا مشکل ہے
عمرارشدملک
راجوری : سوڑا پُل تا بٹھیاں کی روڈ تقریباً 10برس سے زیر تعمیر ہے اور آج تک اس روڈ کا کام مکمل نہیں ہوسکا جبکہ دیگر علاقوں میں اس روڈ کے بعد کام شروع ہ وئے اور مکمل بھی ہوگے لیکن کوٹ بہروٹ اور بٹھیاں کی روڈ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق سوڑا پُل (کوٹ بہروٹ) اور بٹھیاں کی روڈ برسوں سے انتظار میں ہے کہ کب میں مکمل ہونگی اور وہیں اس علاقہ کے لوگوں کی پریشانی حال یہ ہے کہ بارش میں گھروں سے نکلنامشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہوجاتا ہے کیونکہ روڈ کی حالت یہ ہے کہ دھوپ میں بھی گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس وجہ سے گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ لگ بھگ 10برس سے اس روڈ پر کام چل رہا ہے لیکن آج تک اس پر تار کول نہیں بچھائی گئی جس وجہ سے اکثر یہاں حادثے بھی ہوتے ہیں اور دوسری طرف ضلع انتظامیہ دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے سینکڑوں کلومیٹر روڈ تیار کرلی ہے لیکن انتظامیہ یا پھر متعلقہ محکمہ نے کبھی بھی اس سوڑا پُل روڈ کومکمل کرنے کے لئے اقدام نہیں اٹھائے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارش میں بچوں کا سکول جانا بھی مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بارش میں پوری روڈ تباہ ہوجاتی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔سوڑا پُل، کوٹ بہروٹ اور بٹھیاں کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ ذاتی مداخلت کر ئے تاکہ سوڑا پُل روڈ پر تار کول بچھانے کا کام شروع کیا جاسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا