بیک ٹو ولیج: عوام کیساتھ خوبصورت دھوکہ اور حکومت کا نامکمل منصوبہ

0
0

پہلے مرحلے میں بڑئے بڑئے خواب دیکھائے گے لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں
جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نے کیا بیک ٹو ولیج کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان
عمرارشدملک
راجوری :جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک بار پھر بیک ٹوولیج دوم کے نام سے 25نومبر تا 30نومبر تک پروگرم شروع کئے جارہے ہیں لیکن اس بار زمینی سطح پر عوام کافی ناراض ہے کیونکہ تقریباً 6ماہ قبل بیک ٹو ولیج کا پہلا مرحلہ منعقد ہوا تھا جس میں حکومت کی طرف سے بڑئے بڑئے خواب دیکھائے گے تھے لیکن 6ماہ میں بھی ان خواب کی تعبیر نہیں ہوسکی اور یہ کسی ایک یا دو اضلاع کی بات نہیں بلکہ جموں کشمیر کی تمام اضلاع میں بیک ٹو ولیج کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور ایک بار پھر سے دھوکہ دینے کے لئے دوسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے ۔جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نے جموں میں پریس کانفرنس کر بیک ٹو ولیج کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نے ہمیشہ پنچایت الیکشن کی حمایت کی تھی لیکن پنچایت الیکشن کے بعد بیک ٹو ولیج کو ڈراما قرار دیا ۔اسطرح عام لوگوں کی بات کرئے تو راجوری اور پونچھ کے دونوں اضلاع میں بھی لوگوں نے دوسرے مرحلے میں دلچسبی نہیں دکھائی کیونکہ پہلے مرحلے میں حکومتی نمائندوں نے بڑئے بڑئے وعدے کئے تھے جو ابھی تک ادھورے ہیں ۔راجوری اور پونچھ کے مختلف پنچایتوں کے منتخب نمائندوں نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج اول میں جموں کشمیر حکومت کی طرف سے جو سینئر آفیسران بھیجے گے تھے انہوں نے عوام کے مسائل سننے اور انہیں کاغذوں پر لکھ لکھ کر کتاب کی شکل بھی دئے دی لیکن 6میں ان کا ازالہ نہیں ہو ا اور یہاں تک کسی ایک پنچایت میں بھی بیک ٹو ولیج کے نام سے کوئی کام نہیں ہوا اور حکومت کے اعلیٰ آفیسران نے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ وہ ہر پنچایت سے 14thایف سی کے ایک ایک کام کا انتخاب کرئے اور انہیں بیک ٹو ولیج کا نام دئے کر افتتاح کرئے اور اسطرح عوام کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پھر سے ایک بار بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت پنچایتوں میں سرکاری ملازمین کی ٹیمیں کیمپ کرئے گی اور پھر سے مسائل سننے جائے گے اور کاغذوں پر درج ہونگے لیکن مسائل کا ازالہ نہیں ہوگا ۔ جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نے عوام کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کی اور آج جب حکومت کی طرف سے بیک ٹو ولیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے تو جموں کشمیر پنچایت کانفرنس نے اس پروگرام کو حکومت کا نامکمل منصوبہ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا اور اسطرح جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے بیک ٹو ولیج کی مخالف کا سلسلہ بھی اخباروں میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا