تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع ٹریفک پولیس پونچھ ان دنوں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہی ہے آج صبح سے ہی ڈی ٹی آئی ستیش کمار رینا کی قیادت میں ایک ٹیم نے پونچھ شہر کے اطراف میں ناکے لگا کر کم از کم پانچ گاڑیوں کو سیز کیا جبکہ 21 گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چالان کیے گیے ڈی ٹی آئی نے روزنامہ لازوال کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ضلع میں ٹریفک نقل و حمل کو بہتر بنانے کی وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ جگہ جگہ ناکے لگا کر قانون توڑنے والوں کو چالان بھی کر رہے ہیں اور انہیں قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ساتھ ہی وہ گاڑی چلانے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بغیر مکمل کاغذات کے گاڑی بالکل بھی نہ چلائیں کیونکہ یہ ان کی اپنی زندگی کے ساتھ دھوکہ ہے