، مقامی رینجر اٹیچ ،فارسٹر معطل:کنزر ویٹر فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ
سرینگر؍ :کے این ایس / سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ کے انڈسٹریل حدود میں فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ نے ایک غیر معمولی کارروائی کے دوران غیر قانونی عمارتی لکڑی کی بھاری کھیپ ضبط کی ۔کنزر ویٹر فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ توحید احمد نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر عمل میں لاکر بینڈ سا مل کو سربمہر کرنے کے علاوہ مقامی رینجر کو اٹیچ جبکہ فارسٹر کو معطل کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے نامہ نگار کے مطابق فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ نے اتوار کے روز غیر معمولی کارروائی عمل میں سرینگر مضافاتی علاقہ کھنموہ کے انڈسٹریل حدود میں 375فٹ غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کی ۔معاملے کی نسبت ملی تفصیلات کے مطابق کھنموہ میں واقع ووڈس اینڈ انمول جوائنری ملز پر ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ کی ایک چھاپہ مار ٹیم جسکی قیادت ڈی ایف او اونتی پورہ ،فاروق احمد ڈار کررہے تھے ،نے چھاپہ ڈالا ،جس دوران چھاپہ مار ٹیم نے یہاں غیر قانونی طور چھپائی گئی375فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی ۔ڈی ایف او اونتی پورہ ،فاروق احمد ڈار نے کہا کہ سرینگر ،شوپیان اور پلوامہ کے ڈی ایف او اور دیگر ملازمین نے اس کارروائی کو کامیاب بنانے کیلئے فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ کے عملے کو اپنا دست تعائون دیا ۔اس ضمن میںکنزر ویٹر فارسٹ ڈویژن اونتی پورہ توحید احمد نے بتایا کہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر عمل میںلائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر سے غیر قانونی طور عمارتی لکڑی کی سملنگ کی گئی تھی ۔ان کا کہناتھا کہ ایک بینڈ سا مل کو سر بمہر کردیا گیا جبکہ محکمہ کے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مقامی رینجر جاوید احمد ملک کو اٹیچ جبکہ فارسٹر غلام محمد میر کو معطل کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت با ضابط طور کیس بھی درج کیا جائیگا جبکہ تحقیقات ہنوز جاری ہے کہ یہاں غیر قانونی طور عمارتی لکڑی کیسے پہنچائی گئی تھی ۔