ٹورنٹو، (اسپوتنک) کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کی مذمت کی ہے ۔ مسٹر ٹروڈو نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔ مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ ‘‘اُس رات جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول تھا۔ کناڈا میں یہودی مخالف جذبے کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم ہمیشہ نفرت کی سبھی صورتوں کی مذمت کریں گے ’’۔
ٹورنٹو شہر کی یارک یونیورسٹی میں بدھ کے روز منعقد ایک پروگرام کے دوران فلسطینی مظاہرین اور سابق اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ٹروڈو کا بیان اونٹاریو پریمیئر ڈگ فورڈ اور ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری جیسا ہے ، ان دونوں نے ٹورنٹو میں ہوئے تشدد کی مذمت کی تھی۔ واضح رہے کہ یارک یونیورسٹی میں اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور فلسطینی حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔