نئی دہلی (یو این آئی) انڈین پولیس سروس کے سبکدوش افسر مرنال کانتی داس کو جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے خصوصی مبصر بنایا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے نکسل متاثرہ اس ریاست میں قانون و انتظام کے پیش نظر صاف اور شفاف انتخابات کے لئے مسٹر داس کو خصوصی مبصرمقرر کیا ہے ۔ سال 1977 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر داس منی پور کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ تری پورہ اور میزورم کے بھی مبصر رہ چکے ہیں