نئی دہلی،(یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں ہنگامہ کرنے والے اراکین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ ایوان کا وقار بنائے رکھیں اورایوان کی نظامت میں تعاون کریں۔ مسٹر نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ چیئر سے کسی مسئلے پر فیصلہ ہوجانے کے بعد بھی کچھ اراکین ہنگامہ کرتے ہیں۔ ایوان کے ملتوی کیے جانے کے بعد اراکین مختلف مسائل کو ایوان میں نہ شامل کیے جانے کے سلسلے میں ان سے شکایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اگلے دن شامل کر لیے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے بعد وقفہ سوال کے چھوٹ جانے والے موضوعات ان کی خصوصی اجازت کے بغیر نہیں اٹھائے جا سکیں گے ۔ اراکین کو کوئی شکایت ہے تو وہ بعد میں ان سے دفتر میں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلے کارڈ، ایئر پیوری فائر اور ماسک وغیرہ ایوان میں نہیں لا سکتے ۔ یہ تمام چیزیں ممنوع ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اراکین انھیں خط بھیجتے ہیں اور اگلے دن اخبارات میں شائع ہوتا ہے کہ وہ خط نہیں پڑھتے ۔ کچھ وقت تک اراکین کو انتظار کرنا چاہیے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ان پر الزام عائد کیا جا تا ہے لیکن وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ اراکین کو اپنی شکایتوں کی اطلاع اپنے لیڈروں کو دینی چاہیے ۔ انہوں نے اراکین سے ایوان چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غصے میں ایسا نہیں کہہ رہے ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ گذشتہ روز آلودگی پر حذب اقتدار اور کانگریس کے رکن کا نوٹس آیا تھا۔ انہوں نے بحث کے لیے دونوں کوشامل کر لیا۔قبل ازیں ایوان کی کاروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے اراکین نے ضابطہ 267 کے تحت الیکٹورل بانڈ پر بحث کرنے کے لیے دیے گئے نوٹس کا مسئلہ اٹھایا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج کمار جھا، اے آئی اے ڈی ایم کے ؛ کے رہنما تیروچی شیوا، کانگریس کے آنند شرما اور دگوجے سنگھ نے نوٹس دیے تھے جنھیں انہوں نے نامنظور کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے ؛ مسٹر دگوجے سنگھ وقفہ صفر میں اٹھا سکتے ہیں