اتل ڈولو نے میڈی سٹیز کو عملانے اور ہیلتھ کیئر انوسٹمنٹ پالیسی کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا

0
0

 

جموں/  صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران میڈی سٹیز کو چالو کرنے اور ہیلتھ کیئر انوسٹمنٹ پالیسی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو کمار ، ڈائریکٹر ہیلتھ جموں ڈاکٹر رینو شرما، ڈائریکٹر نیو میڈیکل کالج ڈاکٹر یشپال شرما ، ایم ڈی سیڈکو رویندر کمار ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدن لال و دیگر اعلیٰ افسران موجو دتھے۔صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان و دیگر اعلیٰ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ ایف سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ رہنما خطوط کو عملانے کے لئے منظوری اور حتمی فیصلہ لینے کے لئے کوششوں میں سرعت لائیں۔اُنہوں نے افسران کو آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ اراضی کو محکمہ صحت کے لئے منتقل کیا جانا چاہیئے جو دو میڈی سٹیز کے قیام کے لئے پہلا قدم ہوگا۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اُنہوں نے اراضی کے حصول کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیجا ہے اور اُمید کی جاسکتی ہے کہ اِس معاملے میں بہت جلد پیش رفت ہوگی۔ اتل ڈولونے جموں خطے کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کے لئے اراضی کی دستیابی کے سلسلے میں متعلقہ افسران کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ میٹنگ کے دوران جموں او رکشمیر میں طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اراضی کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس مقصد کے لئے دونوں مقامات پر مناسب اراضی کی نشاندہی کی جانی چاہیئے۔اِن مقاما ت میں کنگن ، دھوبی وَن اور کُد شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا