دانشور عالمی سطح پر امن وامان کا ماحول پیدا کرنے میں اہم رول اداکرسکتے ہیں۔کے کے شرما

0
0

جموں/ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما نے آج کہا کہ دانشور عالمی سطح پر امن و امان کا ماحول پید اکرنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں او رلوگوں میں آپسی میل ملاپ ، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام کرسکتے ہیں۔ مشیر موصوف آج یہاں جموں یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام عالمی شہرت یافتہ بدھ مت کے پیرو کار داما پیڑا کی یاد میں کیا گیا تھا۔ جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منوج دھراور مختلف شعبوں کے سینئر فیکلٹی ممبران اِس موقعہ پر موجود تھے۔ مشیر موصوف نے کہاکہ دانشوروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے علم اور ادبی سرگرمیوں سے عالمی سطح پر امن یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔اُنہوں نے کہا کہ عالم و فاضل افراد لوگوں کو تمام مثبت معاملات سے باخبر کریں تاکہ دُنیا میں سکون و چین کا ماحول پیدا ہو۔  جموں وکشمیر کے اعلیٰ اقدار کا ذکرکرتے ہوئے کے ۔ کے۔ شرما نے کہا کہ جموں ، کشمیر او رلداخ سے تعلق رکھنے والے پیروں ، درویشوں ،سادھو سنتوں نے بڑے پیمانے پر آپسی میل ملاپ ، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام کیا ہے ۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم سب اِن بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں روشنی پیدا کریں۔ عالمی شہرت یافتہ بدھ مت مذہب کے سکالر دھما پیڑا نے اپنے خطاب میں موجودہ دور میں بدھسٹ سائیکالوجی پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو چاہیئے کہ وہ سماج کے مختلف طبقوں میں امن اور بھائی چارے کا ماحول پیدا کریں۔ اُن کے خطاب کے فوراً بعد ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں بہت سارے تعلیمی ماہرین اور طلباء نے حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا