جموں/ سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے آج یہاں روایتی آبی ذخائر کی عکاسی پر مشتمل ایک بروشر جاری کیا ۔ میراث اور وراثت پر مبنی یہ دستاویز انٹیک جموں چپٹر نے تیار کیا ہے۔ شیتل نندا نے اس موقعہ پر کہا کہ بارشوں کے پانی کو صحیح معنوں میں بروئے کار لانے کے لئے حکومت نے کئی سکیمیں شروع کی ہے جن مین جل شکتی ابھیان بھی شامل ہے تاکہ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی آبی ذخائر پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں تاکہ ان ذرائع کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ اُنہوں نے اس طرح کا منفرد بروشر تیار کرنے کے لئے انٹیک کے رول کی ستائش کی۔ ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ محکمہ جموں کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔