انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی سے خدمت سینٹروں میں کام کاج ٹھپ

0
0

سری نگر،   (یو این آئی) وادی کشمیر میں پانچ اگست سے انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی مسلسل معطلی کے باعث ‘خدمت سینٹروں’ میں کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہے۔ جموں کشمیر خدمت سینٹرس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سری نگر جمیل احمد شاہ نے کہا کہ وادی میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی مسلسل معطلی سے ہمارے 1204 خدمت سینٹروں میں ایک پیسے کی بھی کمائی نہیں ہورہی ہے اور جموں کشمیر حکومت اور جموں کشمیر بنک نے جو وعدے ہمارے ساتھ کئے تھے وہ سب سراب ثابت ہوئے ہیں۔جمیل احمد نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام خدمت سینٹروں میں کام کاج معطل ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے خدمت سینٹرس ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے کماتے تھے لیکن انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے ہمارا کوئی بھی سینٹر ایک پیسہ بھی نہیں کما پارہا ہے’۔جمیل نے کہا کہ حکومت اور جے کے بنک نے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں کشمیر حکومت اور جے کے بنک نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے وہ سب سراب ہی ثابت ہوئے، ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ حکومت اور عوامی سطح کے تمام کام ہمارے ذریعے کئے جائیں گے لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا’۔جمیل احمد نے کہا کہ جے کے بنک نے سال 2012 میں وعدہ کیا تھا کہ خدمت سینٹروں کو ہی نئے بنک برانچوں میں تبدیل کیا جائے گا لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا۔موصوف ضلع صدر نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ماہ سے چیئرمین صاحب سے ملاقی ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا: ‘ہم گزشتہ دو ماہ سے چیف سیکریٹری صاحب اور چیئرمین صاحب کے ساتھ ملاقات مانگ رہے ہیں لیکن ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا جارہا ہے، ماہ مئی میں ہم چیئرمین صاحب سے ملاقی ہوئے تھے اور انہوں نے ماہ ستمبر تک ہمارے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی’۔ جمیل احمد نے کہا کہ خدمات سینٹروں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان وابستہ ہیں جن کے روزگار پر خطرات کی گھنٹی بج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبے کی ہیں مستقل طور پر جموں کشمیر بنک میں ضم کیا جائے، کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جارہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا