روسی میزائل دفاعی نظام ایس۔ 400 سے دست بردار نہیں ہوں گے، ترک صدر

0
0

 

انقرہ۔ ( یو این این )ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس سے حاصل کردہ میزائل دفاعی سسٹم ایس۔400 سے دست بردار نہیں ہو گا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں حکمراں جماعت آق کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ
ہفتے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ ترک حکومت اپنے نیٹو ساتھی کے احتجاج کے باوجود اس سال روس سے خریدا گیا ایس۔400 میزائل دفاعی نظام ترک نہیں کرے گا۔ صدر اردوآن نے کہا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بھی بتایا ہے کہ اگر امریکہ ایف۔ 35 کے بارے میں اپنے سخت موقف پر اصرار کرتا ہے تو ترکی درمیانی مدت میں اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل تلاش کرے گا۔دوسری جانب امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایس ۔400 نے ترکی کے ساتھ ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی ڈیل کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا