جموں// منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ایگریکلچرل کواپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف اِنڈیا لمٹیڈ ( این اے ایف ای ڈی )سنجیو کمار چڑا نے آج یہاں راج بھون لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی ۔ کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کو زرعی پیداوار کے لئے کواپریٹیو مارکیٹنگ کو فروغ دینے میں این اے ایف ای ڈی کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اب تک این اے ایف ای ڈی کی طرف سے سیبوں کے حصولیابی کے عمل کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر اور کمار نے سٹوریج اور پروسسنگ کی سہولیات کو وجود میں لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔