مودی حکومت کسانوں کے سلسلے میں سنجیدہ :تومر

0
0

نئی دہلی،20نومبر(یواین آئی)مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے حقوق اور ان کی بھلائی کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔
مسٹر تومر نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا کہ ملک بھر میں اس بار بارش سے کسانوں کا کافی نقصان ہوا ہے جس کا تجزیہ ریاستی سطح پر کیاجارہا ہے۔ریاستی حکومتوں کی جانب سے کسانوں کو بارش سے ہوئے نقصان کا تجزیہ کیا جارہاہے اور جب ریاستوں سے نقصان کی رپورٹ آجائے گی اس کے بعد مرکزی حکومت وہاں سے کسانوں کےلئے رقم دےگی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے حقوق کے سلسلے میں شروع سے ہی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے مہاراشٹر کے کسانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی بات کو بے بنیاد بتایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سبھی ریاستوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کررہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا