مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے شرد پوار

0
0

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل اور این سی پی۔ کانگریس کی میٹنگوں کے دور کے بیچ آج ایک بڑی خبر ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار بدھ کو یعنی آج دوپہر 12.30  بجے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ حالانکہ اس ملاقات کا مقصد مہاراشٹر کی سیاست نہیں بلکہ ریاست کے کسانوں کے مسئلہ پر بات چیت کرنی ہے۔ اطلاع کے مطابق، پوار پہلے وزیر اعظم سے ملیں گے اور اس کے بعد ریاست کی سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کا وفد پوار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک دن پہلے ہی این سی پی اور بی جے ڈی کی راجیہ سبھا میں تعریف کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں ایسی ہیں جنہوں نے پارلیمانی ضوابط کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ آج میں ان دونوں پارٹیوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ان دونوں ہی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے دیگر پارٹیوں اور ان کی خود کی پارٹی کو سیکھ لینی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ہی پارٹیاں کبھی بھی ویل میں نہیں اتریں اس کے باوجود دونوں نے اپنے مسائل کو مضبوطی سے سامنے رکھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا