قریشی موڑ تا موریاں سڑک جلد تیار کی جاے گی – سرپنچ حلقہ
ریاض ملک
منڈی//آذادی کے ستر سال بعد منڈی تحصیل کی ملکاں پنچائیت کے تین وارڈوں کو سڑک کی سہولیات فراہم کی جانے کی خاطر انتظامیہ نے قدم اٹھایاہے- جو قریشی موڑ تا محلہ موریاں تک زیر تعمیر ہے- کھودائی کا کام امیر ہمزہ گروپ آف کنسٹرکیشن کے زہر اہتمام بڑی تیزی سے چل رہاہے- مقامی لوگوں نے اس حوالے سے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ ستر سال بعد اڑائی ملکاں کے ایک چوتھائی حصہ کو سڑک سے جوڑنے کا کام ہاتھ میں لیاہے- لیکن یہ چند مفاد پرست عناصر کو اچھانہیں لگ رہاہے- جس کی وجہ سے کام میں خلل ڈالنے کی غرض سے باربار دفاتر میں جاکر آفیسران کو کام بندکرنے اور نیا ٹنڈر ڈالنے پر مجبور کررہاہے-اس کے علاوہ 14 FCکے کاموں میں بھی حلل ڈال کر اپنے مفاد کی خاطر مفاد عامہ کے کاموں کو بند کیاجارہاہے- سرپنچ حلقہ اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک نے کہاکہ اس وقت ستر سالوں کے بعد اگر یہاں کی عوام سڑک کی سہولیات سے فیض یاب ہوگی یہ تو عوام کو راحت ملے گی لیکن محمد عارف نامی شخص کو یہ اچھانہیں لگ رہاہے- وہ یہاں کے غریب لوگوں کو پولیس تھانہ تک بھی لے جاچکاہے- غریب عوام کا استحصال کررہاہے- جس کو لیکر عوام بھی تنگ آچکی ہے- اسی شخص کی شکائیت کو دیکھتے ہوے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایکسین نے موقع پر پہونچ کر جائیزہ لیا اور یہاں پر موجود موریاں کلساں اکھوڑی والا کلاں کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا – اس موقع پر لوگوں نے بتایاکہ محمد عارف نامی شخص اپنے مفاد کی خاطر اس پنچائیت میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہونے دیتاہے- 14 ایف سی کے کام بھی اس نے اڑچن ڈالی اس کے بعد روڈ کے کام پر اپنی سیاست اور مفاد پرستی کررہاہے- جو عوام کو ہرگز منظور نہیں ہے- عوام کو سڑک چاہیے – یہاں جو بھی ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالے گااس کو بخشانہیں جاے گا- کیوں کہ یہ لوگ گزشتہ ستر سالوں سے ستاے ہوے ہیں – اس حوالے سے جب ایکسین سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ ایک دو آدمی باربار دفتر میں آکر کہتے تھے کہ سڑک کے کام کو بندکردیاجاے اور نیاٹنڈر ڈالاجاے -جس کو لیکر اج موقع کیا گیا لیکن یہاں کا اچھاہورہاہے ہے یہاں کے سرپنچ اور عوام کا اچھا تعاون ہے – لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں روڈ ہو – لیکن کچھ لوگ اپنی ٹھیکداری اور زاتی مفاد کی خاطر باربار دفاتر میں اتے ہیں – یہاں موقع پر کسی بھی شخص کا کوئی عزراعتراض نہیں – انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کی خاطر سڑک کی تعمیر میں خلل نہیں ڈالناچاہیے- انہوں نے یقین دھیانی کروائی کہ جومحلہ جات ابھی بھی روڈ کی سہولیات سے محروم ہیں انہیں بھی ضلع ترقیاتی کمشینر پونچھ کے نوٹس میں لانے کے بعد سڑک دی جاے گی – انہوں نے ٹھیکدار پر زور دیاکہ وہ کام میں سرت لے اور جہاں پسیاں گر آنے یاکہ کسی کے مکان کو خطرہ ہےتو وہاں ڈنگے لگاے – اس کے بعد سرپنچ حلقہ اڑائی ملکاں محمد اسلم کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرکے ایک میمورنڈم پاس کیا گیا جس میں مزکورہ سڑک کے کام کو بغیر کسی تاخیر کے شروع رکھاجاے- اور جو شخص اس سڑک میں خلل ڈال رہاہے- اس کی نکتہ چینی کی گئی -اجلاس میں پنچائیت ممبران نمبردار کے ساتھ ساتھ عوام کی خاطر خواں تعداد موجود تھی – اس موقع پر تمام لوگوں نے مزکورہ شخص کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے باز رہنے کی صلاح دی ہے-