دفعہ 370کی منسوخی کے بعد 765افراد کو حراست میں لیا گیا 

0
0

این آئی اے نے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں 18افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے /مرکزی وزیر مملکت

سرینگر //یو پی آئی // امور داخلہ کے وزیرمملکت کو ایوان کو بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد 765افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اُن کے خلاف 190کیس درج کرئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ وادی میں خشت باری کے ناسور کو ختم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے کئی سطحوں پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئی حکمت عملی اپنانے کے باعث نہ صرف پتھراو کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی بلکہ حالات بھی معمول پر آئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق لوک سبھا میں ممبروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت ’’جی کرشن ریڈی ‘‘ کا کہنا ہے کہ 5اگست کے بعد امن و قانون کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس نے 765افراد کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سخت نوعیت کے کیسوں میں مطلوب افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھی منتقل کیا گیا۔ مرکزی وزیر مملکت کے مطابق سنگباری کے ناسور کو ختم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئی حکمت عملی اپنانے سے سنگباری کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت وادی کشمیر کے حالات پر گہری نظر گزر رکھ رہی ہے اور کسی کو بھی پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پتھر بازوں اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے مرکزی حکومت کئی سطحوں پر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئی حکمت عملی کے تحت سیکورٹی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران پایا گیا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیموں سے وابستہ ارکان سنگباری کرانے میں پیش پیش رہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سنگباری کے محرکات جاننے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں بڑے پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں حالات دن بدن معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا