ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی ہے ، آپریشن جاری /دفاعی ترجمان

0
0

پونچھ اور راجوری میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے

سرینگر //جے کے این ایس // سرنکوٹ پونچھ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ اس بیچ سندر بنی اور اکھنور سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ جے کے این ایس کے مطابق سرنکوٹ پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے جونہی جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تو اس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطا بق جنگل میں چار عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگل میں کئی گھنٹوں تک ملی ٹینٹوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دفاعی ترجمان لفٹنٹ کرنل آنند نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران علاقے میں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران گولیوں کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے فی الحال جائے جھڑپ کے نزدیک کسی بھی ملی ٹینٹ کی لاش برآمد نہیں کی جاسکی ہے۔ دریں اثنا پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر سندر بنی راجوری اور پونچھ کے کرنی ، شاہ پور اور قصبہ سیکٹروں میں بھارتی چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے درمیانی رات کو پونچھ اور سندربنی راجوری میں سرحدوں پر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس دوران رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ہی گولہ باری ہو رہی ہے تاہم سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا