تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی دی ہدایت
اننت ناگ //ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج قصبہ اننت ناگ میںجاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا ۔انہوںنے اولڈ ایس آر ٹی سی یارڈ میں شاپنگ کمپلیکس کا معائنہ کیا اورایگزیکٹیو انجینئر کو کمپلیکس کا ٹریس20دنوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے پروجیکٹ کو 2020ء تک پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زوردیا۔ ترقیاتی کمشنر نے جنگلات منڈی میں امرت کے تحت زیر تعمیر کثیر سطحی پارکنگ کا بھی معائنہ کیا ۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو پارکنگ کی تعمیر کا کام پندرہ یوم کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی