جموں/ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کشمیر پروفیسر نذیر احمد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ پروفیسر احمد نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی معاملا ت کے بارے میں جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پڑھانے کے عمل کو اَپ گریڈ کرنے اور تمام تحقیقی و تدریسی حصولیابیوں کو بڑھاوا دینے پر زو ر دیا۔