ملک وبیرون ممالک کی متعدد بین الاقوامی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت یقینی ،شمالی ہند سے مندوبین آمد شروع
دیونارگرائونڈ(عبدالکریم امجدی )
ایس ایس ایف انڈیا اپنی تاسیس کے ۵۰؍سالہ جشن پر بھیونڈی کے دیونار گرائونڈ میں سہ روزہ گولڈن ففٹی کانفرنس کا انعقاد ۲۶،۲۵،۲۴نومبر ہورہا ہے ۔ جس میں ملک وبیرون ممالک کی متعدد بین الاقوامی شخصیات ،اہل قلم ،ماہر تعلیم ،ملی ومذہبی رئوسا،عمائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہورہے ہیں ۔ مذکور خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاروق نعیمی نے آج یہاں جاری پریس کانفرنس موقع پر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کانفرنس کی تیاری مکمل کرلیں گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس قابل ذکر شخصیات آل رسول حضرت سید عادل عمر جفری (مدینہ منورہ )شہزادئہ غوث اعظم حضرت سید عفیف الدین جیلانی (سجادہ نشین بغداد شریف ) حضرت علامہ صالح سامرائی (خطیب وامام بارگاہ امام اعظم ابوحنیفہ عراق)حضرت سید صباح الدین رفاعی(بغداد) سلطان العلما حضرت شیخ ابوبکر احمد (گرانڈ مفتی آف انڈیا ) حضرت علامہ شیخ یحیٰ راڈوس(امریکہ)فضیلۃ الشیخ حضرت علامہ سید علی الہاشمی (دبئی )سید مہدی میاں (اجمیر)سید محمود اشرف (کچھوچھہ)سید معین میاں اشرفی جیلانی (ممبئی )حضرت علامہ احسن رضا خان قادری (بریلی)سید خلیل البخاری (کیرالا) مبلغ اسلام حضرت علامہ شاکر علی نوری (ممبئی )حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی (اشرفیہ مبارکپور )اسیر حضور مفتی اعظم ہند حضرت الحاج سعید نوری (رضا اکیڈمی ) کے علاوہ ملک کے ممتاز علما واکابر اہل سنت کے اسما شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ۲۴؍ریاستوں کے مندوبین شریک ہونگے ۔شمالی ہند سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے ۔سہ روزہ کانفرنس میں دینی وملی ،تعلیمی موضوعات کے مختلف سیشن ہونگے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق نعیمی نے بتایا کہ کانفرنس کا موقع صرف اجلاس کرنا نہیں ہے بلکہ اس زریں موقع پر ملی ،مذہبی ،سماجی ،فلاحی ،تعلیمی امور کی نمائندگی کر کے قوم کو صحیح راستہ کی رہنمائی کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا نعرہ آئین ہند کے تمہید سے ہے ۔’’ہم بھارت کے ناگرک ہیں ) ہمارا مقصد گنگا جمنی تہذیب کی سا لمیت ، قومی یکجہتی ،تحفظ جمہوریت ،آپسی بھائی چارگی کا پیغام ہے ۔ڈاکٹر فارو ق نعیمی نے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔