سکم کو 9وکٹ سے شکست دیکر دہلی کی امیدیں قائم

0
0

سورت (یو این آئی) کرن ڈاگر (12 رن چاروکٹ) کی شاندار گیند بازی اور اوپنر ہتین دلال (ناٹ آوٹ 54)کے شاندار نصف سنچری سے دہلی نے سکم کو اتوار کو 9وکٹ سے پیٹ کر سید مشتاق علی ٹرافی ٹی۔20ٹورنامٹ میں گروپ ای کے سپر لیگ میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔ دہلی کی شاندار گیند بازی کے سامنے سکم کی ٹیم 20اوور میں سات وکٹ پر 88رن ہی بنا سکی۔ سکم کے لئے کپتان اقبال عبداللہ نے سب سے زیادہ 37رن 45گیندوں میں تین چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ لیگ اسپنر ڈاگر نے محض 12رن پر چار وکٹ اور سمرجیت سنگھ نے 17رن پر دو وکٹ لئے ۔
دہلی نے 9اوور میں ہی ایک وکٹ پر 91رن بناکر میچ جیت لیا۔ ہتین نے 24 گیندوں پر ناٹ آوٹ 54رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ شکھر دھون 19رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ انوج راوت 14رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔ دہلی کے چھ میچوں میں چوتھی جیت کے بعد 18پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پرآگئی ہے ۔ دہلی کو پیر کو اوڈیشہ کے ساتھ راونڈ دو کا مقابلہ کھیلنا ہے ، جس کے بعد اس کے سپر لیگ میں جانے کی حالت واضح ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا